جعلسازی،مختلف واقعات میں شہریوں سے 56 لاکھ ہتھیالئے گئے
رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان )دھوکہ دہی کے تین واقعات میں شہریوں سے 56 لاکھ سے زائد کی رقم ہتھیالی گئی۔ پہلا واقعہ ماڈل ٹان کے رہائشی را شہزاد اسلم کے ساتھ پیش آیا جس سے نوسرباز ملزم غلام رسول نے کاروباری تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے(بقیہ نمبر14صفحہ6پر )
30 لاکھ روپے کی رقم ہتھیالی۔ دھوکہ دہی کا دوسرا واقعہ بستی رئیس چھلو موضع کھوکھراں کے رہائشی محمد افضل کے ساتھ پیش آیا جس سے نوسرباز ملزم صلاح الدین نے درینہ تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 1 لاکھ 80 ہزار روپے کی رقم ہتھیالی جبکہ دھوکہ دہی کا تیسرا واقعہ غلہ منڈی کے آڑھتی تنویر احمد کے ساتھ پیش آیا جس سے نوسرباز ملزم عاطف شہزاد نے درینہ تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 24 لاکھ 85 ہزار 900 روپے کی رقم ہتھیالی اور ادائیگی کے لیے مقامی بینکوں کے چیک تھمائیے ملزمان کی جانب سے دیئے جانے والے چیک مقررہ تاریخوں پر بینکوں سے بوگس ثابت ہوئے۔ متاثرہ شہریوں کی رپورٹ پر پولیس نے ملزمان کے خلاف 489 ایف کے الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔