جام پور،دکانداروں نے حکومتی سبسڈی کو اپنی کمائی کا ذریعہ بنا لیا
جام پور (نامہ نگار) پنجاب حکومت کی طرف سے غریب عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے لئے 40فیصدسبسڈی فی کس(بقیہ نمبر29صفحہ6پر )
چار ہزار روپے کی اشیا خورونوش پر سبسڈی کے لئے کریانہ سٹوروں کو رجسٹرڈ کیا گیا تاہم کریانہ سٹوروں کے دکانداروں نے انتظامیہ کی نااہلی ولاپرواہی کے باعث غریب عوام کی حکومتی سبسڈی کو اپنی کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے ۔بتایا گیا ہے کریانہ سٹوروں پر چار ہزار سبسڈی پر پانچ سو روپے کٹوتی کرکے اشیا کی فراہمی کی جارہی ہے اس کے علاوہ اشیا خورونوش کے ریٹ بھی دوگنے وصول کئے جاتے ہیں۔ مستحقین کا کہنا ہے کہ دوکاندار ایک طرف تو پانچ سو کی کٹوتی کرکے اشیا فراہم کرتے ہیں دوسری طرف اشیا کے من مانے ریٹ وصول کر لیتے ہیں جس سے مستحقین کو حکومتی سبسڈی چار ہزار میں سے صرف دو ہزار تک وصول ہوتے ہیں جبکہ تین ہزار روپے دکاندار حکومتی سبسڈی پر خوب ہاتھ صاف کر رہے ہیں۔ خادم حسین، باسط سلطان ،محمد اصغر ودیگر شہریوں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔