ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کی آئین میں کوئی شق نہیں، علی زیدی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کی آئین میں کوئی شق نہیں ہے، واحد حل صاف شفاف انتخابات اور 5 سالہ حکومت کو اقتدار کی منتقلی ہے۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی زیدی نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کی فضول باتیں ہو رہی ہیں، اس کی آئین میں کوئی شق نہیں، اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ اگلی حکومت پالیسیوں پر عمل کرے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ جانتے ہوئے کوئی سرمایہ کار نہیں آئے گا کہ نگراں حکومت محدود ہوگی۔
علی زیدی