سیمنٹ سیکٹر کی فروخت میں  19فیصد اضافہ

سیمنٹ سیکٹر کی فروخت میں  19فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


          اسلام آباد(آئی این پی)سیمنٹ سیکٹر کی پانچ سرفہرست کمپنیوں نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں زیادہ آمدنی حاصل کی، مجموعی فروخت کے حجم میں 19 فیصد اضافہ،کل آمدن 87 ارب روپے رہی،لکی سیمنٹ لمیٹڈ 140 ارب روپے کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ سب سے بڑی کمپنی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق سیمنٹ سیکٹر کی پانچ سرفہرست کمپنیوں نے جاری مالی سال 2022-23 کی پہلی سہ ماہی میں طلب کے باوجود گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے زیادہ آمدنی حاصل کی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سیمنٹ سیکٹر کی نمائندگی 23 پبلک لمیٹڈ اداروں کے گروپ کے ذریعے کی جاتی ہے۔ لکی سیمنٹ لمیٹڈ کو 140 بلین روپے کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ سب سے بڑی کمپنی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ اور کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ 72.4 بلین روپے اور 28.5 بلین روپے کے مارکیٹ کیپس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔ فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ نے بالترتیب 28 ارب روپے اور 23.6 بلین روپے کی مارکیٹ کیپس کے ساتھ چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں سرفہرست پانچ کمپنیوں کی مجموعی فروخت کے حجم میں 19 فیصد اضافہ ہوا جس کی کل فروخت 87 ارب روپے رہی۔ اسی طرح سرفہرست پانچ کمپنیوں کے مجموعی منافع کی مالیت 16 ارب روپے سے 35 فیصد بڑھ گئی۔ سیمنٹ کمپنیز کے مجموعی خالص منافع میں سال بہ سال 21فیصداضافہ ہوا جو کہ 12.4 بلین روپے تک پہنچ گیا۔ بڑے سیمنٹ پلیئرز میں کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ سب سے زیادہ منافع بخش رہا اور اس نے سب سے زیادہ مجموعی منافع کا تناسب 31.30فیصدرپورٹ کیا، اس کے بعد فوجی اورمیپل لیف بالترتیب 28.66فیصداور 27.82فیصدکے مجموعی منافع کے تناسب کے ساتھ ہیں۔
 تاہم بالترتیب 23.97فیصد اور 23.71فیصد کے مجموعی منافع کے تناسب کے ساتھ بیسٹ وے اور لکی منافع کمانے میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے۔ ٹاپ پانچ میں سے کوہاٹ نے8 ارب سے  20.16فیصدکا سب سے زیادہ خالص منافع کا تناسب حاصل کیاجبکہ اس کی فی حصص سب سے زیادہ کمائی روپے 11.91 رہی۔لکی نے 25.4 بلین روپے کی مجموعی فروخت حاصل کی جو پچھلے سال کی اسی سہ ماہی میں 22.9 بلین تھی۔ کمپنی کا مجموعی منافع 6 ارب روپے تک بڑھ گیا جس کی قدر 10.15 سے بڑھ کر 11.91 روپے ہو گئی۔بیسٹ وے نے گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی میں 22.2 بلین کی فروخت کے مقابلے میں 25.3 بلین روپے کی مجموعی فروخت کمائی۔ فرم کا مجموعی منافع 4.6 بلین روپے سے بڑھ کر 6 بلین روپے ہو گیا اور شئیر ویلیو 5.02 روپے سے بڑھ کر 5.55 روپے ہو گئی۔کوہاٹ نے دو سہ ماہیوں کے دوران 6.8 بلین کی فروخت کے مقابلے میں 8.8 بلین روپے کی مجموعی فروخت حاصل کی۔ اس کا مجموعی منافع 2.2 بلین روپے سے بڑھ کر 2.7 بلین روپے ہو گیا اور شئیرویلیو 6.96 روپے سے بڑھ کر 8.89 روپے ہو گئی۔فوجی سیمنٹ کی مجموعی فروخت  11 ارب روپے سے بڑھ کر  14 ارب ہو گئی۔ اس کا مجموعی منافع 3.4 بلین روپے سے بڑھ کر 4.2 بلین روپے ہو گیا اور شئیرویلیو 0.97 روپے سے بڑھ کر 1.06 روپے ہو گئی۔میپل لیف نے 12.8 بلین کی مجموعی فروخت کی۔ اس کا مجموعی منافع 1.9 بلین روپے سے بڑھ کر 3.5 بلین روپے ہو گیا اور شئیرویلیو 0.51 روپے سے بڑھ کر 1.13 روپے ہو گئی۔

مزید :

کامرس -