آر پی او بہاول پوکا دورہ رحیم یارخان ،ڈی پی اوکے ہمراہ کچہ بھونگ کا دورہ 

آر پی او بہاول پوکا دورہ رحیم یارخان ،ڈی پی اوکے ہمراہ کچہ بھونگ کا دورہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) آر پی بہاول پور منیر احمد ضیا دورہ رحیم یارخان پہنچے جہاں پر انہوں نے ڈی پی او اختر فاروق(بقیہ نمبر43صفحہ6پر )
 اور اے ایس پی شاہزیب چاچڑ کے ہمراہ کچہ بھونگ کا دورہ کر کے مجموعی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے کچہ میں تعینات افسران و جوانوں کی ویلفئیر کے متلعق بھی ڈی پی او اخترفاروق سے گفتگو کی جس پر انہوں نے تمام تر حالات اور صورت حال پر انہیں تفصیلی بریفنگ دی،۔اہلکاروں نے مہیا کردہ سہولیات اور ویلفیئر پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ پوری طرح مسلح اور ہمہ قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار و کامران ہیں، جس پر آر پی او منیر احمد ضیا نے ان کے بلند مورال پر انہوں شاباش دی اور ڈی پی او اخترفاروق کی جانب بہترین کمانڈ اور اے ایس پی کی نگرانی کو سراہا۔ قبل ازیں تھانہ ترنڈہ محمد پناہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر تھانہ کے سبزی زار میں ڈی پی او اخترفاروق اور ایس ایچ او فیصل انجم را کے ہمراہ کانسٹیبل صادق شہید گارڈن کا افتتاح کر کے شہید کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر شہید کانسٹیبل صادق شہید کے فیملی بھی ان کے ہمراہ موجود تھی۔