دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج بارے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔جمعرات کو جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار کیوسک اور اخرج 10 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد8ہزار300کیوسک اور اخراج 8 ہزار300کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد16 ہزار800کیوسک، اخراج 16ہزار800 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد6ہزار900کیوسک اور اخراج 4 ہزارکیوسک ہے۔
جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد12ہزار400کیوسک اور اخراج12ہزار400کیوسک ہے۔تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1490.17 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.744 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1117.65فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.731 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح641.10 فٹ،بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.042 ملین ایکڑ فٹ ہے۔