کچاکھوہ :ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور جاں بحق
کچاکھوہ (نمائندہ پاکستان) ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے ٹرک ڈرائیو(بقیہ نمبر44صفحہ6پر )
ر جاں بحق ہو گیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ رات کچاکھوہ عبدالحکیم روڈ اور پل کے نزدیک کچاکھوہ سے عبدالحکیم بجری سے بھرا ہوا ٹرک جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے لوٹنے کی غرض سے روکا ٹرک نہ رکھنے پر ڈاکوﺅں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں گولی ٹرک ڈرائیور کی گردن میں جالگی اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت صادق حسین سکنہ غازی گھاٹ مظفر گڑھ سے ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ کچاکھوہ پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی اور نعش کو تحویل لے کر نامعلوم ڈاکوﺅں کی تلاش شروع کردی۔