طبی مصنوعات کی درآمدات میں 70فیصد کمی
اسلام آباد(اے پی پی):ملک میں طبی مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر70.20 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبر2022 تک کی مدت میں طبی مصنوعات کی درآمدات پر632.82 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 70.20 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں طبی مصنوعات کی درآمدات پر2.123 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔نومبر2022 میں طبی مصنوعات کی درآمدات پر155.130 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ سال نومبرکے مقابلہ میں 77.48 فیصدکم ہے، گزشتہ سال نومبرمیں طبی مصنوعات کی درآمدات کاحجم 688.87 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔اکتوبرکے مقابلہ میں نومبرمیں طبی مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر47.27 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملک کے تجارتی خسارہ میں سالانہ بنیادوں پر30.14 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔