آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کے ساتھ تجارتی حجم میں اضافہ 

آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کے ساتھ تجارتی حجم میں اضافہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


          اسلام آباد(اے پی پی)آسٹریلیا اورنیوزی لینڈکے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں خطہ کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں 8.39 فیصد اور  آسٹریلیا اورنیوزی لینڈسے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر4.30 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبرتک  کی مدت میں آسٹریلیا اورنیوزی لینڈکوپاکستانی برآمدات کاحجم 150.51 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8.39 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں  آسٹریلیا اورنیوزی لینڈکوپاکستانی برآمدات کاحجم 138.86 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔نومبرمیں  آسٹریلیا اورنیوزی لینڈکو31.22 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئیں جواکتوبرمیں 29.60 ملین ڈالر اورگزشتہ سال نومبرمیں 28.56 ملین ڈالرتھیں، مالی سال 2022 میں  آسٹریلیا اورنیوزی لینڈکوپاکستانی برامدت سے ملک کو360.61 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے لیکرنومبرتک کی مدت میں  آسٹریلیا اورنیوزی لینڈسے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر4.30 فیصدکی نموریکارڈکی  گئی ہے۔اس مدت میں   آسٹریلیا اورنیوزی لینڈسے 238.89 ملین ڈالرمالیت کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 229.02 ملین ڈالرتھیں، نومبرمیں   آسٹریلیا اورنیوزی لینڈسے 71.91 ملین ڈالرمالیت کی درآمدات ہوئیں۔
 جواکتوبرمیں 31.26 ملین ڈالر اورگزشتہ سال نومبرمیں 34.91 ملین ڈالرتھیں،مالی سال 2022 میں   آسٹریلیا اورنیوزی لینڈسے درآمدات کاحجم 396.92 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

مزید :

کامرس -