دنیائے فٹبال کے عظیم  کھلاڑی پیلے انتقال کرگئے

     دنیائے فٹبال کے عظیم  کھلاڑی پیلے انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 برازیلیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈری برازیلین فٹبالر پیلے کی بیٹی کِیلے نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے، لیجنڈ فٹبالر بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا تھے۔ دنیا کے عظیم ترین فٹبالر سمجھے جانےوالے پیلے تاریخ کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے تین ورلڈ کپ 1958، 1962 اور 1970 جیتے، 1977 میں ریٹائر ہونےوالے پیلے حالیہ کچھ عرصے سے صحت کے مسائل سے دوچار تھے۔فٹبال کے'کنگ' کی حیثیت سے مشہور پیلے کو نو مبر کے آخر میں سانس کے انفیکشن اور بڑی آنت کے کینسر کی پیچیدگیوں کے باعث برازیل کے شہر ساو¿ پاو¿لو کے البرٹ آئن اسٹائن ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔واضح رہے کہ ستمبر 2021 میں پیلے میں بڑی آنت کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ٹیومر نکالنے کےلئے آپریشن کیا گیا تھا۔پیلے نے اپنے22 سالہ کیریئر میں 1300 سے زائد میچ کھیلے اور تقریباً اتنے ہی گول کیے۔
پیلے انتقال

مزید :

صفحہ اول -