ملک میں الیکشن کا لفظ پی ڈی ایم  کی چھیڑ بن چکا، مسرت چیمہ

ملک میں الیکشن کا لفظ پی ڈی ایم  کی چھیڑ بن چکا، مسرت چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (نمائندہ خصوصی ) ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، الیکشن کا لفظ پی ڈی ایم کی چھیڑ بن چکا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 8 ماہ میں فسطائی حکومت نے ہم پر گولیاں بھی چلا کر دیکھ لیں، ہمارے گھروں میں حملے بھی کر لئے، جعلی آڈیوز کا ہتھیار بھی آزما لیا اور ہمارے رہنماﺅں پر برہنہ کر کے تشدد سے فرعونیت کی یاد بھی تازہ کر دی۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، آج پورے ملک میں الیکشن کا لفظ پی ڈی ایم کی چھیڑ بن گئی ہے، یہ لوگ الیکشن سے ایسے بھاگ رہے ہیں جیسے شریف خاندان حلال رزق سے بھاگتا ہے، انہیں الیکشن میں جانا پڑے گا۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کو عوام کبھی قبول نہیں کریں گے، یہ ملک عوام ہی چلائیں گے۔
 مسرت چیمہ

مزید :

صفحہ اول -