سپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کرنے والے پی ٹی آئی ارکان کو سامنے لانے کیلئے کمیٹی قائم

 سپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کرنے والے پی ٹی آئی ارکان کو سامنے لانے کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کرنے والے پارٹی ارکان قومی اسمبلی کے نام مانگ لیے۔عمران خان نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی قائم کر دی ہے جو سپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ رابطہ کرنے والوں کا تعین کر کے تین روز میں نام عمران خان کو پیش کرے گی۔عمران خان نے تمام پارٹی ارکان کو فوری طور پر سرکاری قیام گاہیں چھوڑنے کا حکم بھی دے دیا۔عمران خان نے ہدایت کی کہ ارکان قومی اسمبلی ایک ہفتے کے اندرسرکاری رہائش گاہیں چھوڑیں، سرکاری مراعات لینے والے ارکان کےخلاف پارٹی ڈسپلن کے تحت کارروائی ہوگی۔ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر مذاکرات کیلئے پارٹی کے مزید 4 ارکان کو شامل کریں گے، کمیٹی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے ساتھ رابطہ کرنے والوں کا تعین کرے گی، اسد قیصر 3 روز میں عمران خان کواسپیکر سے رابطہ کرنے والوں کے نام پیش کریں گے۔
کمیٹی قائم

مزید :

صفحہ اول -