قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس آج ، آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات، دہشت گردی کے ناسور کو پوری قوت کے ساتھ ختم کرنے کافیصلہ دو روزہ کور کمانڈر ز کانفرنس کی سفارشات سے آگاہ گیا

قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس آج ، آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات، دہشت گردی کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں ) وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سید عاصم منیر نے دہشت گردی کی عفریت سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ، جمعرات کے روز وزیر اعظم ہاﺅ س میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں ملک میں امن وامان کی صورت حال سمیت قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات 30منٹ تک جاری رہی ،آرمی چیف نے ملکی امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جبکہ ملاقات میں کل ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس پہ بات کی گئی،قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے سدباب پر غور ہو گا،عسکری حکام دہشتگردی افغان بارڈر کی صورتحال پر بریفنگ دینگے،قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد پر بریفنگ دی جائے گی، آرمی چیف نے دو روزہ کور کمانڈرز کانفرنس کی سفارشات کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا،دونوں رہنماﺅں نے دہشتگردی کے ناسور سے پوری قوت سے نمٹنے پر اتفاق کیاہے اور اپنے عزم کا اعادہ کو دہراتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا،وزیراعظم نے پاک فوج کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ ملکی دفاع میںجانیں قربان کرنے والے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔دوسری طرف قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اہم اجلاس آج (جمعہ ) کو طلب کرلیا گیا ہے،اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام شرکت کریں گے جبکہ ڈی جی آئی ایس آئی اجلاس کو ملکی صورت حال پر بریفنگ دیں گے ،ذرائع نے بتایا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے ،وزیر اعظم ہاﺅس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت شہباز شریف کریں گے ،اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کی وجوہات بھی زیر بحث آئیں گی،اجلاس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ڈی آئی جی آئی ایس آئی ندیم انجم ملکی سلامتی اور سکیورٹی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دینگے جبکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کی موجودہ صورت حال اور ماضی کے معاہدوں پر عمل درآمد پر بھی شرکاءکو اعتماد میں لیں گے ۔
ملاقات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آخری سیلاب زدہ شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت جنیوا میں منعقد ہونے والے پاکستان کانفرنس کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں اسحاق ڈار، ایاز صادق، احسن اقبال، شیری رحمان، مریم اورنگزیب، حناربانی اور دیگرشریک ہوئے۔اجلاس کو جنیوا میں منعقد ہونے والی کانفرنس کے حوالے سے تجاویز اور تفصیلی لائحہ عمل کا مسودہ پیش کیا گیا اور بتایا گیا کہ کانفرنس میں دوست ممالک کے ساتھ ساتھ ڈویلپمنٹ پارٹنرز اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی شرکت بھی متوقع ہے۔وزیراعظم نے کانفرنس کے لائحہ عمل کو ترجیحی بنیادوں پرحتمی شکل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جنیوا میں سیلاب زدگان کی پکار پوری دنیا تک بھر پور طریقے سے پہنچائیں گے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے رواں سال سینکڑوں جانیں اور اربوں ڈالر کا نقصان ہوا، سیلاب زدگان کی بحالی اورتبدہ شدہ انفرااسٹرکچرکی تعمیر ایک بڑا چیلنج ہے، وعدے کے مطابق آخری سیلاب زدہ شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر براے موسمیاتی تبدیلی محترمہ شیری رحمان نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو اگلے مہینے جنیوا میں ہونے والی کلائمیٹ رذیلیئینٹ پاکستان کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی ۔
شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -