پنجاب کابینہ ، سوشل پروٹیکشن پالیسی کی منظوری
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں صوبائی کابینہ کے 8 واں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام کے سماجی تحفظ کو یقینی بنانے اور معاشرے کے کمزور افراد کے سماجی تحفظ کے تمام پروگرامز ایک ہی اتھارٹی مانیٹر کرےگی۔ پنجاب کابینہ نے پنجاب سوشل پروٹیکشن پالیسی 2022 کی منظوری دی ۔وزیراعلی چود ھری پرویز الٰہی نے کہا پنجاب کی پہلی مربوط سو شل پروٹیکشن پالیسی کے ذریعے عوام کی فلاح و بہبودکا لائحہ طے کیا جائےگا۔پنجاب میں 129 جاری سوشل پروٹیکشن پروگرامزمختلف محکموں کے تحت چلائے جا رہے ہیں،سوشل پروٹیکشن پالیسی کے تحت عوام کی فلاح و بہبود کے پروگرام ایک ہی اتھارٹی کے تحت ہونگے،پنجاب کابینہ نے محکمہ زکواة وعشر، سوشل ویلفیئر اور بیت المال کے انضمام کی منظوری دےدی۔تینوں محکمو ں کے ادغام سے ایک علیحدہ محکمہ سوشل پروٹیکشن بنایا جائےگا۔کابینہ نے ٹیلی تھون کے ذریعے سیلاب متاثرین کےلئے فنڈ ز جمع کرنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو خراج تحسین پیش کیااور پنجاب احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی فلڈ ریلیف پروگرام میں شاندار خدمات کو بھی سراہا ۔وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا عمران خان نے تنہا 2 ارب روپے سے زائد سیلاب متاثرین کےلئے جمع کر کے قومی خدمت کی ہے،ان کے دل میں عام آدمی کا احساس ہے۔ انہوں نے بتایا پنجاب حکومت ابتک 5 ارب روپے سیلاب متاثرین میں تقسیم جبکہ 36 ہزار متاثرہ خاندانوں کو ادائیگی مکمل کی جا چکی ہے ۔گھروں کی تعمیر کےلئے بھی سیلاب متاثرین کی مالی معاونت کی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل اور عمران خان کی ٹیلی تھون سے جمع ہونےوالی رقم سے سیلاب متاثرین کی آباد کاری کی ہے۔ وفاق نے پنجاب کے سیلاب زدگان کےلئے ایک روپیہ تک نہیں دیا ،غیر ملکی امداد اور سامان سے بھی پنجاب کو وفاق کی طرف سے کچھ نہیں ملا ،وفاق کے امتیازی سلوک پر پہلے بھی احتجاج کیا اب بھی کرتے ہیں، بار بار یاد دہانی کے باوجود سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کا ڈیٹا شیئر نہیں کیا،پنجاب حکومت سندھ کے سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے ایک ارب روپے مختص کیا ہے،ہم چاہتے ہیں سند ھ حکومت جلد مستند ڈیٹا فراہم کرے تا کہ حقدار کو اس کا حق مل سکے۔ انہوں نے کہا پنجاب بینک کے ذریعے کسی بھی مداخلت کے بغیر براہ راست تقسیم کا پروگرام اپنی مثال آپ ہے،پنجاب کو پہلا ڈیزاسٹرریلیز مینجمنٹ سسٹم تشکیل دینے کا اعزاز حاصل ہے۔اجلاس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کابینہ کو سیلاب متاثرین کی امداد کے پروگرا م کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ فیملی پلاننگ کو پنجاب احساس پروگرام کےساتھ منسلک کر کے دو بچو ں تک خاندان محدود رکھنے والے جوڑے کو گرانٹ ملے گی۔ ورلڈ بینک فیملی پلاننگ پروگرام کی کامیابی کےلئے 130 ملین ڈالر گرانٹ فراہم کرےگا،پنجاب کابینہ نے یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کی رقم ادا نہ کرنے پر وفاقی حکومت کے رویے پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیا وفاقی حکومت پنجاب کی واجب الادا رقم جلد ریلیز کرے ،کابینہ نے لاہو رمیں خاتم النبین یونیورسٹی کے قیام اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کےلئے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کرنے کی منظوری دےدی،خاتم النبین یونیورسٹی میں اضافی سہولتوں کی فراہمی کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ایک ارب روپے دیئے جائینگے۔داتا دربار آنےوالے زائرین کی سہولت کیلئے ملٹی سٹوری پارکنگ پلازہ، اوور ہیڈ برج اور انڈر گراو¿نڈ گزر گاہ بنانے کےلئے 3 ارب روپے کی منظوری دےدی گئی، جبکہ مذکورہ پراجیکٹ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں محکمہ سپیشل ایجوکیشن میں گریڈ 5 سے گریڈ 15 تک کی 580 منظورشدہ خالی آسامیوں پر بھرتی اورمحکمہ سپیشل ایجوکیشن میں اساتذہ اور طلبہ کی شرح میں فرق کم کرنے کےلئے جونیئر اور سینئر سپیشل ایجوکیشن اساتذہ کی 839 نئی پوسٹوں کی منظوری دی گئی،جبکہ محکمہ کے بجٹ کی رنگ فینسنگ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، محکمہ سکول ایجوکیشن کے اساتذہ کو ریگولر کرنے کا جائزہ لینے کےلئے اعلی سطح کی وزارتی کمیٹی تشکیل دی گئی،کمیٹی جلد اپنی سفارشات کابینہ کو پیش کرےگی،اجلاس میں محکمہ محنت اور انسانی وسائل کے اداروں میں 632 ،محکمہ بلدیات و دیہی ترقی میں یونین کونسلز کے سیکرٹریز کی 1784 ،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں یکسائز انسپکٹرز بھرتی کرنے اور گریڈ 5 سے گریڈ 15 تک 416منظور شدہ خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔ محکمہ خوراک میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز، فوڈ گرین انسپکٹرز اور فوڈ گرین سپروائزرز کی بھرتی کی منظو ر ی دی گئی،کابینہ اجلاس میں پنجاب میں فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ فلم پروڈکشن سٹوڈیو اور سینما کمپلیکس قائم کرنے اور سکیم کو اے ڈی پی کی منظوری دی گئی، جبکہ وزیر اعلی پرویز الٰہی نے اس موقع پر انڈیا کی طرز پر فلم میکنگ، ٹیکنیک سکھانے کےلئے فلم ٹریننگ اکیڈمی بھی بنانے کا عندیہ دیا۔ کابینہ نے منڈی شاہ جیونہ، ضلع جھنگ کو نئی تحصیل کا درجہ دینے کی منظوری دےدی، شاہ جیونہ ضلع جھنگ کی پانچویں تحصیل بنے گا،جلاس میں الزائمر پاکستان کےلئے سالانہ گرانٹ ان ایڈ، پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے سیکشن 187 (2)اور (4) میں ترامیم،پنجاب لوکل گورنمنٹ سروس (اپائنٹمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس) رولز2018 کے رول 5 کی ذیلی شق (1) میں ترمیم کی منظوری دی گئی،کیٹل ما ر کیٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں سول ہسپتال کوٹلہ ارب علی خان کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کا درجہ دی گئی ۔ وزیر اعلی چودھری پرویز ا لٰہی نے کہا کوٹلہ ارب علی خان ہسپتال کو 20 سے 100 بیڈ تک اپ گریڈ کیاجائےگا۔کابینہ نے فیصل آباد میں 189 کنال پر جرنلسٹ ہاو¿سنگ سوسائٹی کےلئے 25 کروڑ روپے گرانٹ اور 189 کنال اراضی جرنلسٹ ہاو¿سنگ فاو¿نڈیشن کے نام منتقل کرنےکی منظوری دےدی ، وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا فیصل آباد کے صحافیوں کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا کر ینگے ،انہوں نے ہدایت کی کہ صحافی کالونی فیز 2 کیلئے اراضی کی روڈ ا سے پنجاب جرنلسٹ ہاو¿سنگ فاو¿نڈیشن کو منتقلی کاکام جلد مکمل کیا جائے۔ اجلاس میں سی این جی، پٹرول پمپس کیلئے روڈز کی نیگیٹولسٹ کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیااورٹیوٹا کےلئے 40 کروڑ روپے کی لاگت سے 25 نئی بسیں خریدنے کی منظور ی دی گئی۔
پنجاب کابینہ