کراچی: سول اسپتال بچوں کے کارڈیالوجی سرجیکل وارڈ کا افتتاح
کراچی (اسٹا ف رپورٹر)سول اسپتال کراچی میں پیڈز کارڈیالوجی سرجیکل وارڈ کا افتتاح ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کیا۔وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارڈیالوجی بہت خطرناک بیماری ہے۔امراض قلب سے متاثر بچے جتنی پریشانی میں ہوتے ہیں اس سے زیادہ مائیں متاثر ہوتی ہیں، یہ ماں باپ کے لیے بہت دکھ کی بات ہے۔،وزیر صحت نے کہا کہ پیدائشی نقص بہت زیادہ ہوگئے ہیں، دل کے امراض بہت بڑھتے چلے جارہے ہیں۔سرجکل یونٹس جتنے ہوں اتنے کم ہیں، انجیوگرافی کی بھی بہت ضروری ہے۔