ایچ ایم سی ‘ نمونیا کے مرےض  بچوں سے متعلق رپورٹ جاری 

ایچ ایم سی ‘ نمونیا کے مرےض  بچوں سے متعلق رپورٹ جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور نے نمونیا کے مرےض بچوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی رپورٹ کے مطابق اسوقت ایچ ایم سی میںنموینا کے 11 مریض داخل ہیں، نمونیا کے مریض پیڈز اے اور بی وارڈز میں زیر علاج ہیں ایچ ایم سی میں اسوقت کل 25 مریض زیر علاج ہیں جنمیں سے 11 نمونیا اور سینے کی دیگر بیماریوں میں مبتلاءہیں، ماہ دسمبر 2022 میں کل 591 بچوں کا علاج کیا گیا جن میں 200 بچے نمونیا کے علاج کےلئے ہسپتال لائے گئے، بروقت علاج میسر نہ ہونے سے ماہ دسمبر میں 10 بچے جان کی بازی ہار گئے، ہسپتال کے ترجمان کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں نمونیا کے علاج میں استعمال ہونے والی تمام ادویات اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔