صوابی ،پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار 

  صوابی ،پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی (بیورو رپورٹ)تھانہ پرمولی اور زیدہ پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں قتل، اقدام قتل اور راہزنی میں ملوث 04 ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ, چوری شدہ رقم اور دیگر اشیاءبرآمد کرلی ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی کیپٹن (ر) نجم الحسنین کی ہدایت پر ضلع سے جرائم کی بیخ کنی کے لئے صوابی پولیس کوشاں ہے۔انہی کوششوں کے نتیجے میں ایس ایچ او پرمولی فواد خان بمع ٹیم نے ایک کاروائی کے دوران قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم اکرم ولد پوشاد سکنہ نارنجی گرفتار کرلیا جس نے تنازعہ مستورات پر مسمی حکیم خان اور مسماة (ن) کو قتل کیا تھا جب اقدام قتل میں مطلوب ملزم مھتاز علی ولد حکم خان سکنہ قمر ڈھنڈ جس نے گھریلو ناچاقی کی بناءپر اپنی بیوی کو فائرنگ سے زخمی کیا تھا، کو بھی حراست میں لیا، دونوں ملزمان سے 02 عدد پستول بھی برآمد کی گئی اسی طرح ایس ایچ او زیدہ ناظم خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم عمران ولد حکیم خان سکنہ پنج پیر کو گرفتار کرکے سرقہ شدہ رقم مبلغ 15000 روپے برآمد کرلی، ملزم نے راہ چلتے مدعی الطاف حسین سکنہ زیدہ سے اسلحہ کی نوک پر رقم چھینی تھی جبکہ چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم حبیب الرحمٰن ولد سید جمیل سکنہ مرغز کو گرفتار کرکے چوری شدہ اشیاءبرآمد کی گئیں۔ گرفتار شدہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔