چارسدہ پریس کلب کے انتخابات ،سبز علی خان ترین صدر منتخب 

چارسدہ پریس کلب کے انتخابات ،سبز علی خان ترین صدر منتخب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورورپورٹ) چارسدہ پریس کلب کے کابینہ کے انتخابات مکمل ۔سبز علی خان ترین صدر جبکہ کفایت اللہ یوسفزئی جنرل سیکرٹری منتخب ۔دیگر عہدیداروںمیں فضل وہاب ،ناصر علی شاہ ،حافظ وزیر محمد اور سراج علی شامل ہیں ۔گورنر باڈی کے پانچ ممبران بھی منتخب ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق چارسدہ پریس کلب کے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین سید علی شاہ کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق چارسدہ پریس کلب کے کابینہ کے چھ اراکین اور گورنر باڈی کے پانچ ممبران کے انتخابات مکمل ہو گئے ۔ پریس ریلیز کے مطابق سبز علی خان ترین صدر ،فضل وہاب نائب صدر ،کفایت اللہ یوسفزئی جنرل سیکرٹری ،ناصر علی شاہ جائنٹ سیکرٹری ،حافظ وزیر محمدفنانس سیکرٹری جبکہ سراج علی آفس سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔گورننگ باڈی کے منتخب ہونے والے پانچ ممبرا ن میں سرتاج خان ،منصور علی ،سیف اللہ جان ، سلمان شاہ اور علی اکبر شامل ہیں ۔