اسلام و آئین پاکستان تمام مذاہب کو آزادی کا حق دےتے ہیں ‘ قومی امن جرگہ
پشاور(سٹی رپورٹر) قومی امن جرگہ برائے بین المذاھب ہم آہنگی خیبرپختونخوا کے زیراہتمام اسلام کی نظر میں امن و فضیلت حضرت عیسٰی علیہ السلام کانفرنس اور قائد اعظم ڈے کی تقریب زیرصدارت قومی امن جرگہ کے صوبائی چیئرمین مولانا محمد اقبال شاہ حیدری پی سی ہوٹل نیو پشاور سیرینا میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ایران، مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین اور امریکی وفد نے شرکت کی۔ تقریب سے ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران مہران اسکندریان، قومی امن جرگہ کے صوبائی چیئرمین مولانا محمد اقبال شاہ حیدری، سینیٹر مولانا راحت حسین، سابق صوبائی وزیر آصف اقبال داودزئی، صوبائی ترجمان جےیوآئی حاجی عبدالجلیل جان، امریکہ سے آئے ہوئے الیاس مسیح کی قیادت میں وفد اور مولانا قاسم نانوتوی رح کے پڑپوتے، مہتمم دارالعلوم دیوبند قاری محمد طیب کے پوتے انور قاسمی، اظہر علی شاہ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان تمام انبیاءکرام کا احترام اور ان پر ایمان اپنے ہی پیغمبر جیسے فرض سمجھتے ہیں اور دنیا سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں اسلام اور آئین پاکستان تمام مذاہب کے لوگوں کو آزادی کا حق دیتا ہے۔ کانفرنس کے اعلامیہ کے مطابق کہا گیا کہ انتہاءپسندی کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں، بانی پاکستان قائداعظم کے تعلیمات بھی امن و محبت کیلئے تھی۔ قومی امن جرگہ کیجانب سے مہمانان خصوصی اور قبائلی عمائدین کو قبائلی پگڑیاں (کلاں) بھی پہنائے گئے۔ تقریب میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے سیاسی مشیر جلال الدین خان ایڈوکیٹ، ڈپٹی اٹارنی جنرل عبیداللہ انور ایڈوکیٹ، پشاور ہائی کورٹ کے جنرل سیکرٹری فاروق آفریدی، صوبائی ترجمان جماعت اسلامی سید جماعت علی شاہ، جےیوآئی پشاور کے امیر مولانا مسکین شاہ، سینیئر نائب امیر قاری رفیق شاہ، سابق ایم پی اے حاجی خالد وقارخان چمکنی ایڈووکیٹ، ترجمان جےیوآئی پشاور ڈاکٹر مسعود گل، جمعیت لائرز فورم پشاور کے جنرل سیکرٹری جہانزیب شینواری ایڈووکیٹ، تاجران جمعیت فورم کے صدر حاجی عبدالولی ترابی و کابینہ اراکین، تحصیل متھرا چیئرمین حاجی فرید اللہ خان، تحصیل شاہ عالم کے چیئرمین حاجی کلیم اللہ، معروف تاجر رہنماءحاجی شکیل احمد صراف ودیگر قبائلی اضلاع کے عمائدین نے شرکت کی۔