ایڈمنسٹریٹرز کی تقرریاں، الیکشن کمیشن کا سندھ حکومت کو تیسرا خط

ایڈمنسٹریٹرز کی تقرریاں، الیکشن کمیشن کا سندھ حکومت کو تیسرا خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹا ف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر کی تقرریاں واپس نہ لینے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ حکومت کو تیسری بار خط لکھ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کی تقرریاں واپس نہ لینے پر مرکزی الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری کو مراسلہ بھیج دیا۔مرکزی الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹرز کی تقرریوں کو واپس لیا جائے۔ گریڈ 18 کے افسران محمد شکیل، محمد فاروقی، محمد شریف اور فرقان اطیب کے تقرریاں فوری واپس لی جائیں۔خط کے متن کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں تقریروں اور تبادلوں پر پابندی ہے، ان تقریروں اور تبادلوں کو واپس لیا جائے اور آئندہ بھی تقرریاں اور تبادلے نہیں ہوسکتے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل صوبائی الیکشن کمشن بھی سندھ حکومت کو دو خط لکھ چکا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ تیسرا خط ہے جو کہ مرکزی الیکشن آفس نے لکھا ہے۔