پاکستان کا بچہ بچہ عقیدت ختم نبوت کے تحفظ کیلئے مرمٹنے کوتیار ہے : مولانا اللہ وسایا 

پاکستان کا بچہ بچہ عقیدت ختم نبوت کے تحفظ کیلئے مرمٹنے کوتیار ہے : مولانا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


          مردان( بیورورپورٹ) پاکستان کا بچہ بچہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے مرمٹنے کو تیارہے ،مسلمانوں کی وحدت کا راز اس میں مضمر ہے امریکہ او ریورپ پاکستان کا اسلامی تشخص ختم کرنے کے درپے ہیں ،قادیانیوں کو اہم سرکاری عہدوں سے ہٹایاجائے اورتوہین رسالت مقدمات کے فیصلوں پر عمل درآمد کیاجائے ان خیالات کا اظہارمرکزی عیدگاہ شمسی روڈ میں منعقدہ بارہویں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے مقررین مرکزی مبلع مولانا اللہ وسایا، مولانا محمد قاسم ،ضلعی امیرقاری اکرام الحق ،سجادالحجابی ،مولانا امانت شاہ ،مولانا راشد مدنی،مفتی عابدکمال،قاری احسان شجاع آبادی،مفتی شہاب الدین پوپلزئی،مولانا عبدالقیوم حقانی،پیر حزب اللہ جان ،مولانا عزیزالرحمان،انتظامی کمیٹی کے ارکان حاجی رضوان اللہ اور عبدالرحمان عزیز ی سمیت دیگر علمائے کرام نے اپنے خطاب میں کیا کانفرنس صبح سات بجے سے رات آٹھ بجے تک جاری رہی اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے پولیس کے ساتھ کانفرنس کے رضاکاروں نے سیکورٹی اور ٹریفک کے انتظامیہ کی مدد کی جبکہ شدید بارش اور سردی کے باوجود ملک بھر کے کونے کونے سے آئے ہوئے ہزاروں عاشقان رسول ﷺ نے کانفرنس میں شریک ہوئے مقررین نے کہاکہ ملک کے موجودہ حالات انہتائی مایوس کن ہیں حکومت پر یورپ اور امریکہ کی طرف سے شدید دباو¿ کا سامناہے ہماری اسلامی تشخص کے خاتمے کے درپے ہیں اورختم نبوت قانون بدلنے کے درپے ہیں حکمران کروڑوں پاکستانیوں کی نمائندگی کا حق اداکرکے یہود ونصاریٰ کا ایجنڈا ناکام بنانے کے لئے کھل کرمیدان میں نکلے اگر حکمرانوں نے لچک دکھائی توان کی کرسی نہیں رہے گی مقررین نے کہاکہ حضرت محمد ﷺ آخری رسول ہیں عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ہماری جانیں حرمت رسول ﷺ پر قربان ہیں انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جیلوں میں قید توہین رسالت مقدمات میں سزا پانے والوں کو پھانسی پر لٹکایاجائے قادیانیوں کو اہم سرکاری عہدوں سے ہٹایاجائے ان کے مصنوعات کا بائیکاٹ کیاجائے ۔