سعید قادری کے برادر نسبتی کے انتقال پررنگ نوڈاٹ کام کی تعزیت
کراچی(پ ر)رنگ نوڈاٹ کا م اورمجلس یاد گار ایوب قادری کے سربراہ پروفیسر سعید حسن قادری کے برادر نسبتی رضی احمد روڈ حادثہ میں انتقال کر گئے ۔ان کی عمر 63برس تھی ۔ مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپر دخاک کر دیا گیا ۔ دریں اثنا رنگ نو ڈاٹ کام کا تعزیتی اجلاس سی ای او زین صدیقی کی صدارت میں منعقد ہوا ،اجلا س میںارشد مجید بدر،یاسمین صدیقی ،عبد الرو ف ،محمد سعاد و دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں پروفیسر سعید حسن قادری سے ان کے برادر نسبتی رضی احمد کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا گیا ۔ اس موقع پر مرحوم کی مغفرت بلند درجات اورپسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔دریں اثنا ممتاز ادب ،دانشور،محقق اور نقاد راناخالد محمود نے بھی پروفیسر سعید حسن قادری سے اظہار تعزیت کیا ہے۔