فقیر آباد ،اہلخانہ کی غیر موجودگی میں چوروں نے گھر کا صفایا کردیا
پشاور (کرائم رپورٹر)فقیر آ باد پولیس سٹیشن کی حدود لطیف آ باد میں نامعلوم چورو ں نے اہل خا نہ کی غیر مو جو د گی میں گھر کے تالے توڑ کر 4لاکھ رو پے کے پرا ئز با نڈز، ایک ہزار سعودی ریا ل، کمیر ہ اور ہزارو ں رو پے نقدی سمیٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے ایف ا ٓئی آر کے بجائے روز نا مچہ رپور ٹ درج کر لی۔ واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز مد عیہ مسما ة سو نیا تبسم ولد محمد شبیر سکنہ لطیف ا ٓ باد نے رپورٹ درج کرا تے ہوئی پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے رشتہ دارو ں کے گھر کا ر پو ریشن کا لو نی گئی تھی جب واپس گھر ا ٓئی تو نامعلوم چورو ں نے انکے گھر کے تالے توڑ کر گھر سے چار لا کھو رو پے کے پرا ئز بانڈز، ہزارو ں رو پے نقدی، ایک ہزار سعودی ریا ل، کمیرہ سمیت دیگر سا ما ن چوری کر کے فرار ہو گئے پولیس نے آس پا س نصب سی سی ٹی وی کیمرو ں کی فوٹیج اور دیگر شواہد اکھٹے کر کے تحقیقا ت کا دا ئرہ وسیع کر دیا اور نامعلوم ملزمو ں کیخلاف روز نا مچہ رپو رٹ درج کر لی ہے۔