صوبائی دارلحکومت پشاور مےں ای-اسٹامپ پیپر کا اجراءکر دیا گیا
پشاور(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر پشاور شفےع اللہ خان نے صوبائی دارالحکومت پشاور میں ای - اسٹامپ پےپر اجراءکا باقاعدہ افتتاح کردےا۔ اس موقع پر انتظامی افسران، رےونےو افسران اور نےشنل بےنک کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے تفصےلات بتاتے ہوئے کہا کہ ای-اسٹامپ پیپر کے اجراءسے پرانی تاریخوں میں سٹامپ پیپر کا اجراءبند ہو جائے گا اور جائیداد کی خرید وفروخت کے تنازعات کاتدارک ممکن ہوگا جس سے جائیداد کی صحیح قیمت کے تعین کے ساتھ جعل سازی و دھوکہ دہی کا خاتمہ بھی ممکن ہو گا ۔اور ہر اےک ای۔سٹامپ پےپر کو اےک ےونےک بار کوڈ دےا جائے گا جس سے اس ای سٹامپ پیپر کی آن لائن تصدےق کی جا سکے گی۔ انھوں نے کہا کہ پرانے مےنول سٹامپ پےپر سے ای ۔سٹامپ پےپر اےک انقلابی اقدام ہے اور اس سے عوام کو سہولےات مےسر ہو سکےں گی اور عوام خود ہی وےب سائےٹ پر جا کر ای ۔سٹامپ پےپر کی وصولی کا فارم پر کر کے آسانی سے ای۔سٹامپ پےپر حاصل کر سکے گی ۔ انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو ان کے دہلیز پر خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور ضلع پشاور کے عوام ای سٹامپ ویب سائٹ www.estamp.kp.gov.pk سے حاصل کر سکتے ہیں۔