سراج الحق 31دسمبر کو سندھ کے 2روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

سراج الحق 31دسمبر کو سندھ کے 2روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹا ف رپورٹر)ا میر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق31دسمبر کوسندھ کے 2روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے ،صوبائی ترجمان مجاہدچناکے مطابق وہ اسی روزسہ پہر کوٹھٹھہ اوریکم جنوری کو صبح بدین اورشام کو حیدرآباد میں جلسہ عام وبلدیاتی کنونشن سے خطاب سیاسی شخصیات سے ملاقات ومیڈیا سے بات چیت بھی کریں گے۔صوبائی امیرمحمد حسین محنتی سمیت دیگر صوبائی ومقامی رہنما بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔صوبائی وضلعی ذمے داران نے امیرجماعت کے دورے اورجلسہ عام کی کامیابی کے لیے کے طوفانی دورے کرکے انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔دریں اثناءصوبائی رہنماﺅں مولانا محمد دین منصوری اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا کے دورہ ضلع بدین کے موقع امیرضلع سیدعلی مردان شاہ نے یکم جنوری کو اقصیٰ گراﺅنڈ کھوسکی روڈ بدین میں امیرجماعت اسلامی سراج الحق کے ہونے والے جلسہ عام کے حوالے سے تیاریوں ومنصوبہ بندی سے آگاہ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ بدین میں جماعت اسلامی کا تاریخی جلسہ عام سندھ میں عوامی بیداری کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔اس موقع پرضلعی جنرل سیکرٹری محمد عظیم منصوری ودیگربھی ساتھ موجود تھے۔