پاکستان میں زیادہ سے زیادہ فلاحی پروجیکٹس شروع کرنے کی ضرورت ہے : پیٹر یشیا سوزیٹ

پاکستان میں زیادہ سے زیادہ فلاحی پروجیکٹس شروع کرنے کی ضرورت ہے : پیٹر یشیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہیپی ہارٹس ہیلپنگ ہینڈز فاو¿نڈیشن کی صدر پیٹریشیا سوزیٹ اسرنگ ہاسن اور جنرل سیکرٹری ملک محمد یاسین نے کہا ہے کہ ان کاادارہ کراچی سمیت سندھ بھر میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اس وقت ہماری خاص توجہ ہے ۔پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کا سنگین چیلنج درپیش ہے ۔بین الاقوامی اداروں کو پاکستان میں زیادہ سے زیادہ فلاحی پروجیکٹس لانے کے لیے متوجہ کریںگے ۔اپنے جاری بیان میں پیٹریشیا سوزیٹ اسرنگ ہاسن اور جنرل سیکرٹری ملک محمد یاسین نے کہا کہ ہمارا ادارہ سندھ میں خواتین کی صحت اور بچوں کی تعلیم کے حوالے سے نئے پروجیکٹس شروع کرنے جارہا ہے ۔ہم مضافاتی اور پسماندہ علاقوںمیں بچوں کی تعلیم اور صحت کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریںگے تاکہ یہاں کے بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوسکیں اور انہیں صحت کی بہترین سہولتیں میسر آسکیں ۔انہوںنے کہا کہ سند ھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ہم اس حوالے سے بھی کام کررہے ہیں کیونکہ ان علاقوں میں مسائل زیادہ ہیں ۔انہوںنے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے ۔بین الاقوامی اداروں کو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔اس حوالے سے زیادہ سے زیادہ فلاحی پروجیکٹس پاکستان میں شروع کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہاں کے عوام کو اس کی اشد ضرورت ہے ۔انہوںنے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے بہت زیادہ لوگ بے گھر ہوئے ہیں ۔لوگوں کے کاروبار تباہ ہوگئے ہیں ۔ہم ان متاثرین کو معاشی طور پر اپنا پاو¿ں پر کھڑا کرنے کے لیے بھی بھرپور کام کریںگے۔

مزید :

صفحہ اول -