بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ انتقال کر گئیں

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین مودی 99 برس کی عمر میں گجرات کے ایک نجی ہسپتال میں چل بسیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہیرابین مودی گجرات کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں گزشتہ رات ان کی طبیعت بگڑ ی، طبی عملے کوشش کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکیں، نریندر مودی نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے والدہ کی موت کی تصدیق کر دی ہے ۔
शानदार शताब्दी का ईश्वर चरणों में विराम... मां में मैंने हमेशा उस त्रिमूर्ति की अनुभूति की है, जिसमें एक तपस्वी की यात्रा, निष्काम कर्मयोगी का प्रतीक और मूल्यों के प्रति प्रतिबद्ध जीवन समाहित रहा है। pic.twitter.com/yE5xwRogJi
— Narendra Modi (@narendramodi) December 30, 2022