نوشہرہ ، گیس سلنڈر دھماکہ ، مکان کی چھت منہدم ، بچی سمیت 3افراد جاں بحق، 8زخمی

نوشہرہ ، گیس سلنڈر دھماکہ ، مکان کی چھت منہدم ، بچی سمیت 3افراد جاں بحق، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ گیس لیکج دھماکے میں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق 8 شدید زخمی ریسکیو نوشہرہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا نوشہرہ کے علاقے تحصیل پبی واپڈا کالونی تارو جبہ میں سلنڈر بلاسٹ کے باعث جاوید نامی شخص کے مکان کی چھت منہدم ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہونے کے بعد ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیم میڈیکل ٹیم اور فائر ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ریسکیو 1122 کے 25 ریسکیو اہلکاروں نے اس آپریشن میں حصہ لیا تمام آپریشنز کی نگرانی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر میر عالم خان اور سینئر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ نے خود کیااس آپریشن کے دوران ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ملبے تلے افراد جس میں خواتین مرد اور بچے شامل ہیں نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کردیااس افسوس ناک واقعے میں 3 تین افراد جاں جبکہ آٹھ 08 افراد زخمی ہوئے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی شناخت درجہ ذیل ناموں سے ہوئی 1۔واجد عمر 30 سال جاں بحق 2۔زوجہ واجد حسین عمر 19 سال جاں بحق 03۔ 2 ماہ کا نومولود بچہ جاں بحق 1۔زبیر عمر 33 سال زخمی 2۔ نیاز بی بی عمر 50 سال زخمی 3۔نمرہ عمر 09 سال زخمی 4۔مصطفیٰ عمر 5 سال زخمی 5۔تہریم عمر 10 سال زخمی واپڈا کالونی گیس لیکیج ایمرجنسی میں بہترین کارکردگی اور کامیاب سرچ آپریشن پر سینئر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ اہلکاروں کو سراہا اور جبکہ اہل علاقہ نے بھی ریسکیو کی کارگردگی پر اطمینان کا اظہار کیا*

مزید :

صفحہ اول -