کراچی : عدالت نے آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی
کراچی (سٹا ف رپورٹر) کراچی کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے ۔احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی کے وکیل نے موقف دیا تھا کہ 20 فروری 2019 میں آغا سراج کو گرفتار کیا۔ 13 دسمبر 2019 میں سندھ ہائیکورٹ نے ضمانت دی تھی۔ سپریم کورٹ کی نئی ترمیم کے بعد یہ ریفرنس بنتا ہی نہیں ہے۔ آغا سراج درانی کے وکیل کے دلائل مکمل کرلئے۔ جبکہ پراسیکیورٹر نیب نے موقف دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملزم آغا سراج درانی اپنے گھر پر ہی ہیں۔ ملزم کے گھر کو سب جیل ڈکلیئر کیا گیا ہے۔