نئے سال کی آمد آمد ،لاہور میں نیو ایئر نائٹ کے پیش نظر حکمت عملی تیار، شہری خبردار

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں نیو ایئر نائٹ کے پیش نظر حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے ، ون ویلرز، موٹر سائیکل الٹریشن کرنے اور کروانے والے جیل کی ہوا کھائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے نیو ایئر نائٹ کے حوالے سے احکامات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 90 مقامات پر خصوصی ناکہ جات لگائے جائیں گے ،بغیر سائلنسر موٹر سائیکلوں ، رشکوں کو بند کر دیا جائے گا ،ون ویلنگ ، تیز رفتاری اور موٹر سائیکل پر کرتب دکھانے پر حوالات میں بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیاہے ۔کم عر ڈرائیورز کی موٹر سائیکل بند کر دی جائے گی ،بغیر نمبر پلیٹ ، اپلائڈ فار وہیکلز کو بھی بند کر دیا جائے گا ،کم عمر ڈرائیورز اور ون ویلرز کے حادثات کی وجہ والدین خود ہوں گے ،۔