وزیراعظم شہبازشریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر پیغام جاری کر دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” ماں کو کھونے سے بڑا اور کوئی دکھ نہیں ہے ، میں نریندر مودی سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتاہوں “۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین مودی 99 برس کی عمر میں گجرات کے ایک نجی ہسپتال میں چل بسیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہیرابین مودی گجرات کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں گزشتہ رات ان کی طبیعت بگڑ ی، طبی عملے کوشش کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکیں، نریندر مودی نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ سے والدہ کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔