"آپ کسی کو   زبردستی اپنے ساتھ نہیں رکھ سکتے" شیزان خان کی حمایت میں عرفی جاوید سامنے آگئیں

"آپ کسی کو   زبردستی اپنے ساتھ نہیں رکھ سکتے" شیزان خان کی حمایت میں عرفی ...
سورس: Instagram/urf7i

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) عرفی جاوید نے کہا کہ اگر کوئی آپ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتا تو آپ اسے زبردستی اپنے ساتھ نہیں رکھ سکتے۔یاد رہے کہ شیزان آنجہانی اداکارہ تونیشا شرما کی خودکشی کے کیس میں زیر حراست اور اس معاملے میں ملزم ہیں۔

عرفی جاوید نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر ایک پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کے لیے بھی اپنی قیمتی جان نہ دیں۔ عرفی جاوید نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ شیزان خان نے ہوسکتا ہے کہ تونیشا شرما کے ساتھ دھوکا کیا ہو، لیکن تونیشا کی موت کا الزام اس پر عائد نہیں کیا جاسکتا۔

تونیشا اور شیزان بھارتی ٹیلی ویژن کے ڈرامے علی بابا داستان کابل میں اکٹھے کام کررہے تھے، جہاں گزشتہ ہفتے تونیشا نے شو کے سیٹ پر خودکشی کرلی تھی۔عرفی جاوید نے کہا کہ اگر کوئی آپ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتا تو آپ اسے زبردستی اپنے ساتھ نہیں رکھ سکتے، میں لڑکیوں سے کہوں گی کہ وہ اپنی قیمتی زندگی کسی کی خاطر ختم نہ کریں۔بعض اوقات ایسی کیفیت میں یہ لگتا ہے کہ اب دنیا ختم ہوگئی، لیکن یقین کیجئے ایسا بالکل نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا آپ پیاروں کے بارے میں سوچیں اور کوشش کریں کہ خود اپنے آپ سے محبت کریں اور اپنا ہیرو خود بنیں، اس پر کچھ وقت دیں، خودکشی سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا، جو آپ کے پیچھے رہ جاتے ہیں ان کے لیے اور مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔

مزید :

تفریح -