سپیکر کی قومی اسمبلی میں واپسی کی پیشکش پر عمران خان کا جواب آگیا

سپیکر کی قومی اسمبلی میں واپسی کی پیشکش پر عمران خان کا جواب آگیا
سپیکر کی قومی اسمبلی میں واپسی کی پیشکش پر عمران خان کا جواب آگیا
سورس: Instagram/imrankhan.pti

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( آن لائن )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپسی کی سپیکر راجہ پرویز اشرف کی پیشکش مستردکردی اور کہاہے کہ چوروں کا ٹولہ ناکام ہو چکا‘ایوان کی کوئی حیثیت نہیں۔ 

میڈیارپورٹ کے مطابق پرویز اشرف سے تحریک انصاف کے وفد کی استعفوں کی منظوری کے معاملے پر ملاقا ت کے بعد سابق سپیکر اسد قیصر نے عمران خان کو ملاقات کے حوالے سے آگاہ کیا ۔  عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی کی پارلیمنٹ واپسی کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 8ماہ میں ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔

ان کاکہناتھاکہ پی ڈی ایم ملک کو دیوالیہ اور اپنے مقاصد کے حصول کے لیے آئی ہے۔کرپٹ چوروں کا مقصد اپنے خزانوں میں اضافہ کرنا اور کیسز ختم کروانا ہے۔