گورنر "کے پی کے "نے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق بل پر دستخط کر دئیے

گورنر "کے پی کے "نے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق بل پر دستخط کر دئیے
گورنر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق بل پر دستخط کر دئیے ہیں، غلام علی کے مطابق اختلافی نوٹ بھی لکھا ہے ، یہ     فنانس بل نہیں ہے ۔

نجی ٹی وی      چینل "دنیانیوز"کے مطابق حاجی غلام علی نے لکھا کہ جو لوگ اس سے متاثر ہو رہے ہیں وہ عدالت جائیں گے تب ہی صحیح فیصلہ آئے گا،خیال رہے کہ صوبائی اسمبلی نے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق بل منظوری کے بعد گورنر کو دستخط کے لیے بھیجا تھا، گورنر کے پی نے دستخط کیے بغیر بل پر اعتراضات لگا کر واپس سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو بھیج دیا تھا، سپیکر نے گورنر کو ان کے اختیارات کے حوالے سے بل پر اپنا نوٹ لکھ کر واپس بھیجا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ صوبائی اسمبلی سے منظور بل کے تحت 2008 سے ہیلی کاپٹر کے استعمال کو قانونی تحفظ دیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -