محبت کا جھانسہ د ے کر زیادتی کا مقدمہ درج کروانے والی خاتون گرفتار، پکڑی کس طرح گئی ؟ جانئے 

محبت کا جھانسہ د ے کر زیادتی کا مقدمہ درج کروانے والی خاتون گرفتار، پکڑی کس ...
محبت کا جھانسہ د ے کر زیادتی کا مقدمہ درج کروانے والی خاتون گرفتار، پکڑی کس طرح گئی ؟ جانئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )گوجرانوالہ میں محبت کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کے مقدمات درج کروانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی سول لائن کے مطابق کنول بی بی پہلے مردوں سے دوستی کرتی اور پھر زیادتی کا مقدمہ درج کروا دیتی، ملزمہ سیٹلائٹ ٹاو¿ن میں پھر کسی کے خلاف مقدمہ درج کروانے آئی تو جانچ پڑتال کی گئی۔ایس پی طارق رضوان کا کہنا ہے کہ خاتون پہلے بھی دو تھانوں میں کیسز کی مدعیہ ہے۔خاتون مقدمہ درج کرواتی اور گرفتاری کے بعد لاکھوں روپے لیکرعدالت میں بیان دے دیتی تھی۔ خاتون اور ساتھی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔