ریلوے کا منافع قومی خزانے کی بجائے نجی اکاؤنٹ میں جمع ہوتا رہا، آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں بڑا انکشاف

ریلوے کا منافع قومی خزانے کی بجائے نجی اکاؤنٹ میں جمع ہوتا رہا، آڈیٹر جنرل آف ...
ریلوے کا منافع قومی خزانے کی بجائے نجی اکاؤنٹ میں جمع ہوتا رہا، آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں بڑا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2018میں ریلوے کا منافع قومی خزانے کی بجائے نجی اکاونٹ میں جمع کرایا گیا ۔ 
 نجی ٹی وی چینل "ڈان نیوز"نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ 5کروڑ 60لاکھ روپے کا منافع  قومی خزانے میں جمع کرانے کی بجائے افسران کے تفریحی کلب کیلئے بنائے گئے نجی اکاؤنٹ میں جمع  کرایا گیا ،  رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے کی 4پراپرٹیز سے جو آمدنی آتی تھی وہ قومی خزانے کی بجائے پاکستان ریلوے افسران کیلئے قائم کیے گئے تفریحی کلب میں جاتی رہی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -