وکی کوشل 22 سال انتظار کے بعد کون بنے گا کروڑ پتی کے مہمان بن گئے

وکی کوشل 22 سال انتظار کے بعد کون بنے گا کروڑ پتی کے مہمان بن گئے
وکی کوشل 22 سال انتظار کے بعد کون بنے گا کروڑ پتی کے مہمان بن گئے
سورس: Instagram/vickykaushal09

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکار و کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل کو 22 سال بعد کون بنے گا کروڑ پتی میں شرکت کا موقع مل گیا۔ انہوں نے کیارا ایڈوانی کے ساتھ امیتابھ بچن کے کوئز پروگرام میں شرکت کی۔ وکی نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ سے امیتابھ بچن کے ساتھ ملاقات کی جھلک شیئر کی۔ وکی کوشل نے روایت کے مطابق امیتابھ بچن کے پیر چھوئے جس کے بعد ان کے ساتھ سیلفی بھی لی۔

پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن دیا کہ آج خوش تو بہت ہیں ہم۔ ان کا کہنا تھا کہ 22 سال سے ٹی وی پر شو دیکھ رہا تھا، بلآخر اس میں شرکت کا موقع بھی مل گیا۔

مزید :

تفریح -