کیا عامر کو کھلانے کیلئے شاہین ، حارث یا وسیم جونیئر کو باہر بٹھا دیتا ، رمیز راجہ 

کیا عامر کو کھلانے کیلئے شاہین ، حارث یا وسیم جونیئر کو باہر بٹھا دیتا ، رمیز ...
کیا عامر کو کھلانے کیلئے شاہین ، حارث یا وسیم جونیئر کو باہر بٹھا دیتا ، رمیز راجہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین  رمیز راجہ نے کہا کہ کیا میں محمد عامر کو ٹیم میں کھلانے کیلئے شاہین شاہ آفریدی  ، حارث رؤف یا وسیم جونیئر کو باہر بٹھا دیتا ؟۔ 

نجی ٹی وی " جیو نیوز" کے مطابق  سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ  عامر کی ٹیم میں شمولیت سلیکشن پر ہے میرے ہاتھ میں نہیں ، اگر عامر کو شامل کریں تو کیا شاہین ، حارث اور وسیم جونیئر کو بارہواں کھلاڑی بنا دیں ،  یہ ہمارے فاسٹ باؤلرز 20 سے  21 سال کے ہیں جن کی بھرپور توجہ کھیل پر ہے نہ کہ سیاسی ٹویٹ کرنے پر ۔

سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہمارے دور میں کمرشل ایکسیلنس کے طور پر ایک سال میں  5 ارب روپے کے قریب جمع ہوئے ، وائٹ بال میں ہم نے  ناقابل یقین کارکردگی دکھائی ، ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جو بھارت نہ کھیل سکا ، بھارت کی بلین ڈالرز کی انڈسٹری بیٹھ گئی ، انہوں نے چیف سلیکٹر سمیت سلیکشن کمیٹی کو گھر  بھیج دیا ۔

رمیز راجہ نے کہا کہ ہمارے ایشیا کپ کا فائنل کھیلنے پر بھارت نے اپنا کپتان تک بدل دیا کہ ہم ان سے آگے کیسے نکل گئے ۔

مزید :

کھیل -