مائی ایمپیکٹ میٹر نے فاسٹ یونیورسٹی کے ساتھ سٹوڈنٹ ایمبیسڈر پروگرام کے معاہدے پر دستخط

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مائی ایمپیکٹ میٹر نے فاسٹ یونیورسٹی کے ساتھ سٹوڈنٹ ایمبیسڈر پروگرام کے معاہدے پر دستخط کئے۔یہ پروگرام فاسٹ یونیورسٹی کے طالب علموں کا شعور اُجاگر کرتے ہوئے اپنے معاشرے کے بارے میں قیمتی تجربہ و تفہیم اور مہارت حاصل کرنے کا موقع دے گا۔ یہ معاشرے میں مثبت اثرات پیدا کرے گا۔ سٹوڈنٹ ایمبیسڈر پروگرام مائی ایمپیکٹ میٹر کی تحریک کا حصہ ہے جوطالب علموں اور تکنیکی ماہرین کی مدد سے معاشرے میں مثبت اثرات پیدا کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دے گا۔ یہ طالب علموں کو سماجی سطح پر لوگوں کو فائدہ پہنچانے کی اہمیت اور اُسکے فروغ کا موقع بھی فراہم کرے گا۔
معاہدے پر مائی ایمپیکٹ میٹر کی سی ای او، کنول چیمہ اور فاسٹ یونیورسٹی کے ریکٹر، ڈاکٹر آفتاب معروف نے دستخط کیے۔اس معاہدے پر دستخط ایک ایسی شراکت داری کے آغاز کی نشاندہی کرتے ہیں جو پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء کے لئے تعاون، سیکھنے اور ترقی کے ماحول کو فروغ دے گی۔مائی امپیکٹ میٹر دیگر تعلیمی اداروں میں بھی اسٹوڈنٹ ایمبیسڈرپروگرام کو وسعت دینے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔مائی امپیکٹ میٹر نے پاکستان کے معروف تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر اپنا اکیڈمک انگیجمنٹ پروگرام (اے ای پی) بھی شروع کیا ہے جس کے ذریعے مائی امپیکٹ میٹر کی قیادت اور ٹیم کے ارکان انٹرن شپ، ٹریننگ سیشنز اور پروجیکٹ کی نگرانی کے ذریعے طلباء کی رہنمائی اور تربیت کرتے ہیں۔
مائی امپیکٹ میٹر ایک مرکزی پلیٹ فارم، سوشل میڈیا، اور امپیکٹ سروسزکا نظام ہے جومعاشرے میں مثبت اثرات پیدا کرنے کے لئے امپیکٹرز کو امپیکٹ سپلائرز سے جوڑتا ہے جہاں سے وہ راشن، تعلیم اور صحت کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔مائی امپیکٹ میٹرمعاشرے میں بہتری لانے کے رجحان کے مقابلے کو ترجیح دیتا ہے۔