بیوی کی ایک غلطی، شوہر کے سارے خواب اور ارمان واقعی دھواں بن کر اُڑگئے

بیوی کی ایک غلطی، شوہر کے سارے خواب اور ارمان واقعی دھواں بن کر اُڑگئے
بیوی کی ایک غلطی، شوہر کے سارے خواب اور ارمان واقعی دھواں بن کر اُڑگئے
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم(مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی میں ایک آدمی کو گھر کی چمنی میں اپنی جمع پونجی چھپانا مہنگا پڑ گیا۔ بیوی نے انگیٹھی میں آگ جلائی تو تمام رقم جل کر خاک ہو گئی۔ میل آن لائن کے مطابق اس شخص آدمی نے 20ہزار یورو (تقریباً 48لاکھ 22ہزار روپے) کی خطیر رقم انگیٹھی کی چمنی میں چھپا رکھی تھی۔ 
یہ آدمی گرمیوں میں چوروں کے ڈر سے رقم چمنی میں چھپا دیتا تھا اور سردیوں میں جب انگیٹھی میں آگ جلانے کا موسم آتا، رقم نکال کر کہیں اور محفوظ کر لیتا تھا تاہم اس سال وہ رقم نکالنا بھول گیا اور اس کی بیوی نے انگیٹھی میں آگ جلا دی۔ 
آدمی نے مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب میری اہلیہ نے انگیٹھی میں آگ جلائی میں گھر کے باغیچے میں کھڑا تھا۔ جب میں نے چمنی سے دھواں نکلتے دیکھا تو میں سر پیٹ کر رہ گیا اور دوڑ کر اندر گیا مگر تب تک دیر ہو چکی تھی۔میری بیوی کو معلوم نہیں تھا کہ میں نے وہاں رقم چھپا رکھی ہے۔غلطی میری ہی ہے، مجھے اپنی بیوی کو اس بات سے آگاہ رکھنا چاہیے تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -