’کوڑے‘ سے چلنے والی گاڑی

’کوڑے‘ سے چلنے والی گاڑی
’کوڑے‘ سے چلنے والی گاڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی کی آٹوموبل فرم ’برٹن‘ نے کاٹھ کباڑ سے بنے ایندھن سے چلنے والی ہائپر کار بنا ڈالی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ کار 240میل (386کلومیٹر)فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس کا ایندھن استعمال شدہ پلاسٹک سے تیار کیا جاتا ہے۔
اس گاڑی کو ’برٹن جی بی 110‘ کا نام دیا گیا ہے جو 2024ءمیں مارکیٹ میں متعارف کرائی جائے گی۔ یہ دنیا کی پہلی ہائی پرفارمنس کار ہے جو پلاسٹک کے استعمال شدہ مواد سے بننے والے فیول سے چلے گی۔ کمپنی کی طرف سے اس گاڑی کی ویڈیو اور تصاویر جاری کی گئی ہیں۔یہ ایک پرکشش ڈیزائن کی حامل سپر کار ہے جو محض 2.79سیکنڈز میں صفر سے 100کلومیٹر کی رفتار پکڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
کمپنی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یہ گاڑی ہر کسی کی دسترس میں نہیں ہو گی کیونکہ کمپنی میں اس کے صرف 33یونٹس پیدا کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ لہٰذا یہ کار دنیا میں صرف 33لوگوں کے پاس ہی ہو گی۔ کمپنی کی طرف سے تاحال گاڑی کی قیمت اور دیگر معلومات مہیا نہیں کی گئیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -