دنیا کی پرکشش ترین الیکٹریشن لڑکی

دنیا کی پرکشش ترین الیکٹریشن لڑکی
دنیا کی پرکشش ترین الیکٹریشن لڑکی
سورس: TikTok/@isabellmcguire0

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک ٹک ٹاکر کو اپنی ایسی ڈانس ویڈیو پوسٹ کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس میں پس منظر میں ایک ورکر کام کر رہا ہوتا ہے۔یہ ورکر کون تھا؟ ٹک ٹاکر نے ایک اور ویڈیو میں ایسا جواب دیا کہ لوگوں کے منہ بند ہو گئے۔
ڈیلی سٹار کے مطابق ازابیل مک گوئیر نامی خود بھی بطور الیکٹریشن کام کرتی ہے اور اپنی کام کرنے کی ویڈیوز بھی پوسٹ کرتی رہتی ہے۔ اس ویڈیو پر کمنٹس میں لوگ اس پر تنقید کرتے ہیں کہ دوسرے ورکر کو کام پر لگا کر خود ڈانس کر رہی ہے اور ویڈیوز بنا رہی ہے۔ 
برطانوی شہر مانچسٹرکی رہائشی ازابیل نے ایک اور ویڈیو میں بتایا ہے کہ پہلے والی ویڈیو میں جو شخص پس منظر میں کام کر رہا تھا وہ اس کا باپ تھا۔ اس نے بتایا کہ وہ اپنے باپ کی کام کی جگہ پر آئی تھی اور وہاں ویڈیو بنانے لگی۔ رپورٹ کے مطابق ازابیل کے ٹک ٹاک پر 2لاکھ 85ہزار فالوورز ہیں اور اس کی الیکٹریشن کا کام کرنے کی ویڈیوز کافی وائرل ہوتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -