چرچ میں بھوت پکڑنے والا ماہر گیا تو ایسا واقعہ پیش آگیا کہ اوسان خطا ہو جائیں

چرچ میں بھوت پکڑنے والا ماہر گیا تو ایسا واقعہ پیش آگیا کہ اوسان خطا ہو جائیں
چرچ میں بھوت پکڑنے والا ماہر گیا تو ایسا واقعہ پیش آگیا کہ اوسان خطا ہو جائیں
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہر لیڈز کے ایک چرچ میں بھوت پریت ہونے کا چرچا تھا، انتظامیہ نے گزشتہ دنوں بھوت پکڑنے والے ایک ماہر کو بلایا تو ایسا واقعہ پیش آ گیا کہ سن کر ہی لوگوں کے اوسان خطا ہو جائیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اینڈی پولرڈ نامی اس شخص نے جب چرچ میں اپنا کام شروع کیا تو اسے بھوت کی طرف سے بلند آواز میں ’گیٹ آﺅٹ‘ (Get out)کہا گیا۔
اس وقت ویڈیو کیمرے کے ساتھ ریکارڈنگ کی جا رہی تھی اور حیران کن طور پر بھوت کی آواز بھی سامنے آنے والی فوٹیج میں صاف سنائی دیتی ہے۔رپورٹ کے مطابق اینڈی کے پاس ای ایم ایف میٹر بھی تھا جس کے ذریعے بھوت پریت کی موجودگی کا سراغ ملا ہے۔
کے 2(K2) کہلانے والے اس میٹر نے بھی وہاں غیرمرئی وجود کے موجود ہونے کی نشاندہی کی۔ اینڈی پولرڈ کا کہنا ہے کہ اس چرچ میں انتہائی طاقتور آسیب ہے۔ اس سے پہلے اتنے طاقتور آسیب سے میرا واسطہ نہیں پڑا۔ میں جلد دوبارہ چرچ جاﺅں گا تاکہ وہاں موجود بھوتوں کے بارے میں مزید جان سکوں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -