عالم دین کا بیٹا ہوں ، نہ کھاؤں گا نہ کسی کو عوام کا مال کھانے دوں گا ، عبید احمد قریشی 

عالم دین کا بیٹا ہوں ، نہ کھاؤں گا نہ کسی کو عوام کا مال کھانے دوں گا ، عبید ...
عالم دین کا بیٹا ہوں ، نہ کھاؤں گا نہ کسی کو عوام کا مال کھانے دوں گا ، عبید احمد قریشی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف سیاسی و سماجی رہنما اور جموں و کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات میں فنانس سیکرٹری کے امیدوار عبید احمد قریشی نے کہا ہے کہ میں عالم دین کا بیٹا ہوں ، عوام کا مال نہ ہی خود کھاؤں گا اور نہ کسی اور کو کھانے دوں گا۔

انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عبید احمد قریشی کا کہنا تھا کہ  مختلف گروپ جموں کشمیر سوسائٹی کے حقوق پہ ڈاکہ ڈالتے رہے ،  انشااللہ  ہم فتح کے بعد   جموں کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی کی حالت بدل دیں گے،الیکشن جیتنے کے بعد راجہ ظہیر اور سردار ایاز کی سربراہی میں بانی گروپ،رہائشی گروپ اور سردار ایاز گروپ کا مشترکہ اتحاد مل کر کام کرے گا، زون فور اور فائیو میں ترقیاتی کام تیز رفتاری سے مکمل کئے جائیں گے ،  ایف 15 اور ایف 16 سیکٹر کو ڈیویلپ کر کے ممبرز کو  پلاٹ مہیا کئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے بڑی لوٹ مار اور کیا ہو سکتی ہے کہ کروڑوں روپے کا بجٹ صرف 4 پارٹیز میں اڑا دیا جائے ، ہم ایک ایک  پائی کا حساب رکھیں گے ، میرا وعدہ ہے کہ آپ کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دوں گا۔

تقریب سے راجا ظہیر،سابق ایم پی اے ضیا اللہ شاہ  ،سردار ایاز،ساجد عباسی،سردار مہتاب،اسجد عباسی،زاہد فرید،طلعت بٹ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر اہلیان جموں کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب کے اختتام پر  پیر صاحب راجڑ شریف پیرزادہ ثاقب خورشید عالم نے دعا فرمائی ۔