ٹیکنو کریٹ حکومت کی آئین میں گنجائش نہیں، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے واضح کر دیا

 ٹیکنو کریٹ حکومت کی آئین میں گنجائش نہیں، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے واضح ...
  ٹیکنو کریٹ حکومت کی آئین میں گنجائش نہیں، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے واضح کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے واضح کر دیا کہ آئین و قانون میں ٹیکنو کریٹ حکومت کی کوئی گنجائش موجود نہیں ۔

نجی ٹی وی " جیو نیوز" کے مطابق وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ جب بھی اسمبلیاں تحلیل ہوں گی تو اس کے بعد نگران حکومت آئے گی ، ٹیکنو کریٹ حکومت سے متعلق پی ٹی آئی سے رابطہ کرنے بارے میرے علم میں کوئی بات نہیں ، میں نے بھی ٹی وی پر ہی دیکھا ہے ۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی " جیو نیوز" کے پروگرام "کپٹیل ٹاک" میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے بتایا کہ حکومت کیساتھ بیک ڈور مذاکرات میں شامل ہوں ، جس طرح یہ حکومت چل رہی ہے یہ ملک و قوم کیساتھ زیادتی ہے ، آئین و قانون میں طویل المدت عبوری حکومت کی گنجائش نہیں ، طویل امدت عبوری حکومت سے متعلق مجھ سے حکومتی ارکان نے غیر رسمی بات کی تھی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -