عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بڑی کمی کر دی گئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) شدید سردی میں اوگرا نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی ، اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 136 روپے 86 پیسے کی کمی کردی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز" کے مطابق آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جنوری سے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت دو ہزار 411 روپے 29 پیسے ہو گئی ۔