چند گھنٹوں کے نوٹس پر بلدیاتی انتخاب کیسے کرائیں، الیکشن کمیشن حکام نے سر جوڑ لئے 

چند گھنٹوں کے نوٹس پر بلدیاتی انتخاب کیسے کرائیں، الیکشن کمیشن حکام نے سر ...
چند گھنٹوں کے نوٹس پر بلدیاتی انتخاب کیسے کرائیں، الیکشن کمیشن حکام نے سر جوڑ لئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے بلدیاتی انتخابات کل ہی کرانے کے حکم پر الیکشن کمیشن  میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں حکام سر جوڑ کر بیٹھے کہ صرف چند گھنٹے کے نوٹس پر الیکشن کرانا کیسے ممکن ہے ؟۔ 

نجی ٹی وی " دنیا نیوز" نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ڈی جی لاء کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا ، الیکشن کمیشن کے لاء ونگز سمیت دیگر ونگز کے افسران نے شرکت کی ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل کی تیاری شروع کی ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ کم وقت میں پولنگ کاعملہ بلانا سب سے مشکل کام ہے ،  14 ہزار سے زائد پولنگ عملہ سکول ٹیچرز و دیگر اداروں کے ملازمین  ہفتہ وار چھٹی پر جا چکے ہیں ، مختصر نوٹس پر عملے کو بلانا نا ممکن ہے ۔