تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی بڑی وکٹ اڑا دی 

تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی بڑی وکٹ اڑا دی 
 تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی بڑی وکٹ اڑا دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹیکسلا(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی اہم وکٹ گرا دی ، سردار ممتاز خان عمران خان کے کھلاڑی بن گئے ۔

مسلم لیگ (ن) کے ٹیکسیلا سے ڈویژنل نائب صدر نے اپنے  ہی گھر میں منعقدہ ایک تقریب میں باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ، تقریب میں سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما غلام سرور خان بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر غلام سرور خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست پاکستان کی سالمیت ہے ، عمران خان کی سیاست ملک اور آنے والی نسلوں کی بہتری کیلئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست پاکستان اور عوام کی بجائے صرف اپنے مفاد کیلئے ہے ۔ پی ٹی آئی تمام صوبوں کی جماعت ہے اس کے علاوہ تمام جماعتیں علاقائی جماعت بن کر رہ گئی ہیں ۔ 

خیال رہے کہ سردار ممتاز خان نے 2018 ءمیں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر ایم پی اے کا الیکشن لڑا تھا مگر کامیاب نہ ہو سکے تھے ۔