پہلا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجہ ختم ہونے کے بعد سرفراز احمد کا بیان

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹیسٹ کی دونوں اننگز کے نصف سنچری میکر اور سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ لنچ کے بعد تھوڑی مشکل پیش آئی۔نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچز کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے اختتام پر گفتگو میں سرفراز احمد نے کہا کہ میرے اور امام الحق کے آؤٹ ہونے سے فرق پڑا۔انہوں نے کہا کہ جلدی جلدی رنز بنانے کی کوشش کی تھی، لنچ کے بعد تھوڑی مشکل پیش آئی۔سرفراز احمد نے مزید کہا کہ اعجاز پٹیل کے خلاف حکمت عملی بنائی، جس میں کامیاب ہوا۔