کھلونا نہ خرید کر دینے پر 10 سالہ بچے نے اپنی ماں کو قتل کر دیا 

کھلونا نہ خرید کر دینے پر 10 سالہ بچے نے اپنی ماں کو قتل کر دیا 
کھلونا نہ خرید کر دینے پر 10 سالہ بچے نے اپنی ماں کو قتل کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) کھلونا نہ خرید کر دینے پر 10 سالہ بچے نے اپنی ماں کو قتل کر دیا ، پولیس نے بچے کو گرفتا رکرلیا ۔

العربیہ  کے مطابق نیو یارک میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ،  جہاں مبینہ طور پر 10 سالہ بچے نے کھلونا ہیڈ سیٹ خرید کر نہ دینے پر اپنی ہی ماں کو گولی مار کر قتل کر دیا ۔ 

نیوز ویب سائٹ کے مطابق لڑکے کی دادی لوریتھا مان نے بتایا کہ وہ اپنے پوتے سے بات نہیں کرنا چاہتی کیونکہ اس نے ان سے دنیا کی قیمتی ترین چیز چھین لی اور اسے اس کی قیمت چکانی پڑے گی ۔

رپورٹ کے مطابق لڑکا ایک سال سے زیادہ عرصے سے اپنے رویئے کی خرابی کے باعث زیر علاج بھی  رہا ہے ، اور اسی علاج کے تحت بچے کو الیکٹرانک آلات تک رسائی  سے منع کیا گیا تھا مگر بچے نے اپنی والدہ سے 500 ڈالر کا ہیڈ سیٹ خریدنے کا کہا گیا ، جس پر ماں نے  منع کر دیا ،  بچے نے ماں کے چہرے پر گولی مار کر اسے قتل کیا اور پھر کریڈٹ کارڈ سے آن لائن کھلونے خریدے ۔